پنجاب حکومت کی کاروبار کے فروغ کیلئے قرض سکیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا

قرض سکیم کے قواعد و صوابط اور خدوخال کی منظوری،دو ہزار پراسیسنگ فیس ہو گی

لاہور( کامرس ڈیسک)پنجاب حکومت کی کاروبار کے فروغ کے لئے قرض سکیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا جس کیلئے قواعد و ضوابط اور خدو خال کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ حکومت اس سکیم کے تحت 30ارب روپے سے زائد تقسیم کرے گی ۔ قرض کے خواہشمند دو ہزار روپے پراسیسنگ فیس جمع کرانے کے پابند ہوں گے ، تمام جانچ پڑتال کے بعد قرض کی 20روز میں منظوری ہو گی ۔ قرض کی واپسی کی مدت 2سے 5سال رکھی گئی ہے جس کیلئے 6ماہ کا گریس پیریڈ بھی رکھا گیا ہے ۔ قرض حاصل کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ یونیورسٹیوں، فنی تعلیمی اداروں کے گریجو ایٹس ،دستکار اور ہنر مند بھی اس قرض سکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.