پنجاب حکومت نے 190 نئے بلدیاتی اداروں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے 190 نئے بلدیاتی اداروں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جبکہ یونین کونسلوں اور وارڈ کا نوٹی فکیشن حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 6 اور 11 کے تحت میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت 10 میونسپل کارپوریشن اور 144 میونسپل کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، 3 نئی میونسپل کاپوریشن بھی تشکیل دی گئی ہیں، جن میں مری، ڈی جی خان اور ساہیوال شامل ہیں، جبکہ گوجرانولہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی بھی میونسپل کارپوریشن ہوں گی، چنیوٹ اور ننکانہ صاحب نئی ضلع کونسل میں شامل ہوں گی۔ پنجاب حکومت نے میونسپل کمیٹیوں کی تعداد 81 سے بڑھا کر 144 کر دی ہے، جبکہ محکمہ بلدیات نے جن شہروں کو میونسپل کمیٹی قرار دیا ہے ان میں، قصور، کوٹ رادھا کشن، پتوکی، چونیاں، مصطفی آباد، پھول نگر، شخپورہ، فیروز والا، صفدر آباد، شرق پورہ، مریدکے، فاروق آباد، کوٹ عبدالمالک و دیگر شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.