Latest National, International, Sports & Business News

پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کے خلاف اپیل واپس لے لیں جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ہدایات ہیں کہ ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لے لی جائیں۔جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔دریں اثنا سپریم کورٹ میں سائفر اپیل کیس بھی بغیر کارروائی ملتوی کر دیا گیا۔پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ہم نے اس کیس تفضیلی فیصلہ جمع نہیں کرایا، اس کیلئے مہلت دی جائے، اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آ گئے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سر میں کورٹ میں تھا مجھے اس کیس میں نوٹس نہیں ہوا۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو آپ کو نوٹس کر دیتے ہیں، لیکن ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ اپیل قابلِ سماعت ہے یا نہیں۔بعد ازاں عدالت نے تفصیلی فیصلہ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.