پنجاب: بارش کے باعث حادثات، 3 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب میں بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر آندھی کے بعد تیز بارش ہوئی، جس کے نتیجے چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔ سرگودھا کے نواحی گاوٴں بانوے موڑ کے قریب ایک مکان کی چھت گر گئی ، ایک شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ خوشاب روڈ پر بارش کے دوران موٹرسائیکل پھسل کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔ بعض دیگر مقامات پر چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر آندھی کے باعث فیکٹری کی چھت گر گئی، ایک شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ پنجاب کے بعض دیگر مقامات پر بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے، جس سے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے بند ہیں.