لاہور : پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا، ڈپٹی سپیکر پر تشدد، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان اور مسرت جمشید چیمہ نے عبوری ضمانت کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔مسرت چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام کی بنیاد پر درج مقدمات میں جبراً گرفتاری کی کوشش سے حکومتی بوکھلاہٹ واضح ہے، پوری قوم نے دیکھا پنجاب اسمبلی میں گلو بٹو نے مردوخواتین اراکین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ان شااللہ سیاہ رات جلد ختم ہو گی ، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والے عبرت کا نشان بنیں گے، حکومت بجٹ سے پہلے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے ہمیںدبائو میں لانا چاہتی ہے۔جعلی حکومت کو اطمینان سے بجٹ منظور نہیں کرانے دینگے، عوام کے حق کیلئے آواز بلند کرینگے۔
تبصرے بند ہیں.