پنجاب:خسرہ تاحال بے قابو،مزید 120 بچے مرض کا شکار

لاہور: پنجاب میں خسرہ روز بروز تشویشناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزیدایک سو بیس بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان بہاولپور اور مظفرگڑھ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ایک سو بیس بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،پانچ ماہ کے دوران صوبے بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد اب بارہ ہزار سات سو تک جا پہنچی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ستاسی ہوچکی ہے۔لاہور کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلا پچاسی بچے زیرعلاج ہیں۔

تبصرے بند ہیں.