پشاور ہائیکورٹ:ڈی جی ہیلتھ کی درخواست ضمانت منسوخ

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی چوہان کی درخواست ضمانت منسوخ کردی ،جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ہیپاٹائٹس کی جعلی ویکسین سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چوبیس کروڑ روپے سے زائد جعلی اورغیرمعیاری ویکسین میں نامزد سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی چوہان کی درخواست ضمانت پیش کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے فوری گرفتاری کے احکامات دیئے۔ جس پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔ جعلی ویکسین کیس میں محکمہ صحت کے تین اہلکارپہلے ہی گرفتار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.