Latest National, International, Sports & Business News

پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 365 من بارودی مواد برآمد، 4 افراد گرفتار

پشاور: پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 365 من بارود برآمد اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پشاور کے علاقے چمکنی میں پولیس نے مشتبہ پک اپ سے 2 مشکوک افراد کو گرفتار کیا، مشتبہ افراد کی نشاندہی پر پولیس نے پہاڑی پورہ کے علاقے میں واقع ٹرک اڈے پر چھاپہ مارا جہاں بارودی مواد بوریوں میں بند کرکے چھپایا گیا تھا، پولیس نے بارودی مواد سے بھری 580 بوریاں تحویل میں لے کر تخریب کاری کے منصوبے میں ملوث دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ہر بوری میں تقریباً 25 کلو بارود بھرا ہوا ہے جو ممکنہ دہشت گردی کی وارداتوں کے لئے دیگر مقامات پر بھی منتقل کیا جاسکتا تھا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.