پشاوراورگردونواح میں تیز آندھی، 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

پشاور: پشاور اور گردونواح میں تیز آندھی سے دیواریں گرگئیں اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ چارسدہ روڈ کے علاقے لنڈی سڑک پر دیوار گرنے سے 3 بچے دم توڑ گئے، ناگمان میں بھی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا، اس کے علاوہ کاکشال کے علاقے میں آندھی سے دومکانوں کی دیواریں گرگئیں جن کے ملبے تلے دب کر 2افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پشاور میں آندھی چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.