پشاور،اچینی بالا مسجد حملے کا مقدمہ سربند تھانے میں درج کرلیا گیا

پشاور: شہر کے نواحی علاقے اچینی بالا کی مسجد میں محفل میلاد کے دوران فائرنگ اور دستی بم کے حملوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پشاور میں مسجد پر حملے کا مقدمہ سربند تھانہ ميں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد چاليس تھی اور انہوں نے مسجد کے گرد گھيرا ڈال کر فائرنگ کی۔ واقعہ کے بعد سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو قريبی کھيتوں سے ايک وائرليس فون بھی ملا ہے۔

تبصرے بند ہیں.