پریانکا چوپڑہ امریکی ٹی وی ڈرامے میں کام کرینگی

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ کریں گی اب امریکی ٹی وی ڈرامے میں کام، خفیہ ایجنٹ بن کر دشمنوں کے ارادوں کو خاک میں ملائیں گی۔

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے بھارت سے باہر اداکاری دکھانے کیلئے قدم بڑھائے ہیں۔ وہ امریکی ٹی وی ڈرامے میں خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا کردار ایکشن سے بھرپور ہوگا۔ امریکی ٹی وی ڈرامے کی کہانی ایف بی آئی کے ان نوجوانوں کی ہوگی جو دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ پریانکا چوپڑہ انہی میں سے ایک ہوں گی جو خفیہ ایجنٹ بن کر دشمنوں کے ارادوں کو خاک میں ملائیں گی۔ –

تبصرے بند ہیں.