پریانکا چوپڑا نے سماجی خدمات پر بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

کولکتہ: 

پریانکا چوپڑا کو ان کی سماجی خدمات کے صلے میں مدرٹریسا میموریل ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی اداکاری کے علاوہ سماجی خدمات اور پناہ گزینوں کی مدد کرنے کے حوالے سے بھی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف (یونائیٹڈ نیشن  چلڈرن ایمرجنسی فنڈ)کی اعزازی سفیر بھی ہیں۔ پریانکا چوپڑا چند ماہ قبل اردن میں مسلمان شامی پناہ گزین بچوں کے ساتھ  وقت گزارنے کے باعث بھی توجہ کا مرکز رہی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.