پریانکا نے اداکاری اور ماڈلنگ کے بعد نیا کام ڈھونڈھ لیا

ممبئی: 

 پریانکا چوپڑا ان دنوں یورپی ملک جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں چھٹیاں منارہی ہیں تاہم انہوں نے چھٹیوں میں بھی نیا کام ڈھونڈھ لیا ہے اور وہاں موجود اپنے پرستاروں کو شہر کی سیر کرارہی ہیں۔

ہالی ووڈ اور بالی میں ایک کے بعد ایک ہٹ فلموں اور ڈرامہ سیریل نے پریانکا چوپڑا کو بے حد مصروف کردیا تھا جس کے باعث وہ اپنے گھر والوں کو وقت نہیں دے پارہی تھیں، حال ہی میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم بے واچ کی ریلیز کے بعد پریانکا نے چھٹیاں منانے کا فیصلہ کیا اور اپنی فیملی کے ساتھ یورپ کے حسین شہر پراگ پہنچ گئیں۔

تبصرے بند ہیں.