پرُکشش ’’چائے والے ‘‘ نوجوان ارشد نے ماڈلنگ شروع کردی

کراچی: 

سوشل میڈیا ’’چائے والا ‘‘ کے نام سے دھوم مچانے والے پاکستانی نوجوان ارشد نے ماڈلنگ شروع کردی۔

گزشتہ چند روز سے سماجی رابطے کی سائٹس پر دھوم مچانے والے چائے والے کی تصویروں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنالیا جب کہ بھارتی لڑکیوں نے تو اس کو دنیا کا حسین ترین مرد قراردے دیا ہے۔

18 سالہ ارشد اسلام آباد میں ایک چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے، قسمت کچھ اس طرح سے اس پر مہربان ہوئی کہ صرف 2 دن میں ارشد نے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا اور اب خبر ہے کہ ارشد کو ایک آن لائن شاپنگ کمپنی نے بطور ماڈل منتخب کرلیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ارشد نے بطور ماڈل اپنا پہلا فوٹو سیشن بھی کروالیا ہے جس کے بعد نئی تصاویر نے ارشد کی شخصیت کو ہی بدل ڈالا ہے، ارشد کی نئی تصاویر ایک بار پھر سماجی رابطے کی سائٹ پر گردش کررہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.