پرتگال کروشیا کو ناک آؤٹ پنچ رسید کرنے کیلیے تیار

پیرس: یورو فٹبال چیمپئن شپ کے تین پری کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے، سوئٹزرلینڈ کی ٹیم پولینڈ کے مقابل آئے گی، ویلز کو آگے بڑھنے کیلیے شمالی آئرلینڈ کو پچھاڑنا ہوگا جب کہ پرتگال کروشیاکو ناک آئوٹ پنچ رسید کرنے کیلیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ اور پولینڈ نے پہلی بار یورو فٹبال کے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنائی،جو بھی ٹیم جیتی نئی تاریخ رقم کرے گی، سوئس اسکواڈ میں شامل بیشتر پلیئرز جرمن لیگ کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،پولش ٹیم میں اسٹار اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی شامل ہیں،کوچ ایڈم نیوالکا سوئٹزرلینڈ سے ہونے والے10باہمی مقابلوں میں چار فتوحات کی وجہ سے زیادہ پُراعتماد ہیں، حریف ٹیم محض ایک بار ان پرغالب آئی ہے، سوئس اسکواڈ کے 11 کھلاڑی جرمنی کی ٹاپ لیگ کا حصہ بنتے ہیں، انھیں آرسنل کے گرینیٹ ژاہاکا کا ساتھ بھی حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.