حفیظ کا بطور بولر ہنر آزمانے کیلیے انتظارمزید طویللاہور: حفیظ کا بطور بولر ہنر آزمانے کیلیے انتظارمزید طویل ہوگیا، سینئر کرکٹر پابندی کی مدت 17جولائی کو ختم ہونے کے باوجود ایکشن کا دوبارہ بائیومکینک ٹیسٹ دینے کیلیے تیار نہیں ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن دوسری بار رپورٹ ہونے کی وجہ سے انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ سے روک دیا گیا تھا،اس پابندی کی مدت 17 جولائی کو ختم ہو رہی ہے، سال پورا ہونے پر وہ آئی سی سی سے دوبارہ بائیومکینک ٹیسٹ کی درخواست کرسکتے ہیں، ایکشن کلیئر قرار دیے جانے پر ہی انھیں بولنگ کی اجازت ملے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 8 جولائی کو ہو گا لیکن ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آتا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر کرکٹر کو بھارت میں ورلڈ ٹوئنٹی 20کے بعد اپنے بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنا تھا لیکن وہ ابھی تک مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔

لاہور:  حفیظ کا بطور بولر ہنر آزمانے کیلیے انتظارمزید طویل ہوگیا، سینئر کرکٹر پابندی کی مدت 17جولائی کو ختم ہونے کے باوجود ایکشن کا دوبارہ بائیومکینک ٹیسٹ دینے کیلیے تیار نہیں ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن دوسری بار رپورٹ ہونے کی وجہ سے انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ سے روک دیا گیا تھا،اس پابندی کی مدت 17 جولائی کو ختم ہو رہی ہے، سال پورا ہونے پر وہ آئی سی سی سے دوبارہ بائیومکینک ٹیسٹ کی درخواست کرسکتے ہیں، ایکشن کلیئر قرار دیے جانے پر ہی انھیں بولنگ کی اجازت ملے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 8 جولائی کو ہو گا لیکن ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آتا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر کرکٹر کو بھارت میں ورلڈ ٹوئنٹی 20کے بعد اپنے بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنا تھا لیکن وہ ابھی تک مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.