میچز کی تعداد میں کمی بیشی: ویسٹ انڈیز نے پاکستانی تجویز سے اتفاق کرلیا

لاہور:  ویسٹ انڈیز نے میچز کی تعداد میں کمی بیشی کے حوالے سے پاکستانی تجویز سے اتفاق کرلیا۔

گرین شرٹس کو کیریبیئنز کی یواے ای میں میزبانی کرتے ہوئے 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2ٹوئنٹی 20میچز کھیلنا تھے بعد ازاں نیا پلان دیدیا گیا، اتفاق رائے ہونے پر اب ایک نائٹ سمیت 3 ٹیسٹ میچز شیڈول کئے جائیں گے، ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 میچز کی تعداد 3،3 کردی گئی ہے، ستمبر، اکتوبر میں سیریز کے مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.