پرانی سبزی منڈی پربینک میں5کروڑ38لاکھ روپے کی ڈکیتی
کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب نجی بینک سے مسلح ملزمان5کروڑ38 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،ملزمان فرار ہوتے ہوئے بینک میں لگے خفیہ کیمروں کی فوٹیج اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات میں بینک میں تعینات نجی سیکیورٹی کمپنی کاگارڈ اور اس کے4ساتھی ملوث ہیں،آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے بینک ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری طور پررپورٹ طلب کر لی ،واردات میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس اطلاع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی چاندنی چوک پر واقع نجی بینک سے5ملزمان عملے کو یر غمال بنا کر5 کروڑ 38 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، ملزمان فرار ہوتے ہوئے بینک میں لگے سی سی فوٹیج کیمروں کی ریکارڈہونے والی فوٹیج کی سی ڈیزبھی اپنے ساتھ لے گئے ،
تبصرے بند ہیں.