پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی صلاحیت کاحصول ایران کا حق ہے اورمغرب کواسے قبول کرناہوگا،حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مغرب کو یورینیم کی افزودگی کے سلسلے میں ایران کو حاصل حق تسلیم کرنا ہوگا دارالحکومت تہران میں ہونے والی سالانہ عسکری پریڈ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کے عوام ترقی چاہتے ہیں انہیں ایٹم بم بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں، عالمی قوانین کے تحت ایران کو پر امن ایٹمی پروگرام اور یورینیم کی افزودگی سمیت تمام حق قسم کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام پر امن اور دوستوں پر مر مٹنے والے لوگ ہیں، اگر مغرب نے ایران کے اس حق کو تسلیم کیا تو ایران بھی عالمی اور علاقائی مسائل ک حل کے لئے ہر ممکن مدد کرے گا۔ واضح رہے کہ ایران کے موجودہ صدر حسن روحانی کو ان کے پیش رو محمود احمدی نژاد کے مقابلے میں اعتدال پسند تصور کیا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.