پرائر کی جگہ بٹلر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بن گئے

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے وکٹ کیپر میٹ پرائر کی جگہ جو بٹلر کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ بٹلر انگلینڈ کے محدود اوورز کے میچوں میں مستقل وکٹ کیپر ہیں۔

لارڈز (ویب ڈیسک) بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ ڈرا ، جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جس کے بعد وکٹ کیپر پرائر نے ٹیم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، تا ہم بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ شائد پرائر کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہون والا ہے۔ ادھر کپتان الیسٹر کک نے پے در پے شکستوں کے بعد بھی کپتانی چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ بٹلر نے گزشتہ مئی میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی تیز ترین نصف سنچری سکور کی تھی ، اور انگلینڈ کو اس وقت اپنی بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں شک نہیں کہ پرائر کی انگلش ٹیم کے لئے بھی یادگار خدمات ہیں ، تا ہم بظاہر انہوں نے ٹیم سے کچھ عرصے کے لئے چھٹی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 27 جولائی کو ساوتھمپٹن میں شروع ہو رہا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.