دورہ سری لنکا ،قومی ٹیم آج سے ٹارگٹ میچز کھیلے گی

میچز کا مقصد کھلاڑیوں کو بگڑتی ہوئی صورتحال کے مطابق تیار کرنا ہے

لاہور) دورہ سری لنکا کے تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم آج سے ٹارگٹ میچز کھیلے گی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک دن آرام کے بعد قومی ٹیم آج سے دوبارہ تیاریوں کا آغاز کرے گی ۔ کیمپ میں مزید تین دن باقی ہیں اور تینوں دن ٹارگٹ میچز کھیلے جائیں گے ، جس میں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بلے بازوں کو محدود اوورز میں ہدف دیا جائے گا اور بائولرز کے لئے بلے بازوں کو اس ہدف سے روکنے کا ٹارگٹ دیا جائے گا ۔ ٹارگٹ میچز کا مقصد کیمپ میں کھلاڑیوں کو میچ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے لیے تیار کرنا ہے۔ 26 جولائی کو آئی پی ڈی ایز کے لئے شیڈول میچ کے بعد کھلاڑی اپنےگھروں میں عید منائیں گے اور 2 اگست کو سری لنکا کے لئے روانہ ہوں گے –

تبصرے بند ہیں.