’پدماوتی‘ میں دپیکا کے ساتھ ایک بھی سین نہ ہونے پر رنویر رنجیدہ

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون  کی دوستی، منگنی اور شادی کی خبریں تو میڈیا کی زینت بنی ہی رہتی ہیں پراب اداکاررنویرسنگھ دپیکا کے ساتھ بڑی فلم کا حصہ تو ہیں پر وہ تھوڑے سے رنجیدہ بھی ہوگئے ہیں کیونکہ بڑے پراجیکٹ میں ان کا اداکارہ کے ساتھ ایک بھی سین (منظر) نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ سے جب انٹرویو کے دوران دپیکا پڈوکون کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کے بڑے پراجیکٹ پدماوتی میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلم میں اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا احساس اچھا ہے پرمیرا دپیکا کے ساتھ پوری فلم میں ایک بھی سین (منظر) نہیں ہے، چونکہ فلم کی کہانی ہی ایسی ہے اس لیے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.