اسلام آباد(کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے کے بارے میں سفارشات طلب کر لی ہیں، پبلک ٹرانسپورٹر اونرز کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت نے صوبوں سے سفارشات مانگ لی ہیں اور صوبے آج این سی او سی کی میٹنگ میں اپنی سفارشات پیش کریں گے۔پنجاب نے سخت ایس او پیز کے ساتھ ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارشات مرتب کرلی ہیں اور صوبے میں اس بات پر اتفاق ہے کہ سخت ایس اوپیز کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجاز ت دے دی جائے تاہم صوبوں کی سفارشات کی روشنی میں حتمی فیصلے ہوں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی تقریباً ڈیڑھ ماہ سے بند ہے جب کہ ٹرین سروس بھی معطل ہے۔
تبصرے بند ہیں.