’’پا‘‘ میں ماں بننے والی ودیا بالن نئی فلم میں امیتابھ بچن کی بیٹی بنیں گی

ممبئی: فلم ’’پا‘‘ میں امیتابھ بچن کی ماں کاکردار ادا کرنیوالی بھارتی اداکارہ ودیابالن نئی فلم میں ان کی بیٹی کے روپ میں جلوہ گر ہورہی ۔اس فلم کے ہدایت کار شوجت سرکار ہیں۔ ودیا بالن فلم میں ایسی بیٹی بنی ہیں جو اپنی پسند کی شادی کرلیتی ہیں جس کے بعد باپ اور بیٹی کے درمیان دوریاں ایسی بڑھتی ہیں کہ رشتے ناطے سب ختم ہوجاتے ہیں۔ودیا بالن نے اس سلسلہ میں کہا ہے کہ فلم ’’پا‘‘میں بگ بی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ یادگار رہاہے۔نئی فلم میں ان کی بیٹی کے کردار ادا کرنا بھی یادگار ہوگا ودیاکاکہناہے کہ انھوںنے ہمیشہ امیتھابھ بچن کے ساتھ کام کرکے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے وہ لیجنڈاداکارہیں اور ان کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے ۔فلم ’’پا‘‘میں جس طرح ان کی والدہ کا کردار اداکیااور شائقین سے دادحاصل کی تھی اسی طرح نئی فلم میں ان کی بیٹی کا کردار بھی یادگار بنادوں گی ۔ دوسری طرف ودیابالن کی فلم’’شادی کے سائیڈ افیکٹس ‘‘ بھی تیارہے اور اسے رواں سال 6دسمبر کو سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ ’’شادی کے سائیڈ افیکٹس ‘‘فلم ’’پیار کے سائیڈ افیکٹس‘‘کا سیکوئل ہے جس میں اداکارہ ملائیکہ شراوت جلوہ گرہوئی تھیں ۔ شادی کے سائید افیکٹس کا ایک رومانوی گیت ودیا بالن اور فرحان اختر پر آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میںعکسبندکیاگیاہے جس کی موسیقی پریتم نے تیار کی ہے ۔فلمساز ایکتا کپور کی فلم ’’شادی کے سائیڈ افیکٹس ‘‘ کے ہدیت کار سکت چوہدری کا کہنا ہے کہ فلم میں ودیا بالن کا کردار یادگار ہے۔ فلم کی کہانی عمدہ ہے ۔انھوں نے بتایا کہ یہ فلم 2006 کو ریلیز ہونے والی فلم ’’پیار کے سائیڈ افیکٹس ‘‘کا سیکوئل ہے ۔ودیا کی فلم میں اچھی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوا ہوں اوریہ فلم ’’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘‘بھی یقینی طور پر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی ۔اس فلم کے متعلق ودیابالن کا کہناہے کہ میں ایک جیسے کردار ادا کرکے اکتا چکی ہوں اور کچھ نیا کرنے کی ٹھان لی ہے ۔یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے اور یہی چیز شائقین کی حقیقی معنوں میں تفریح کا سبب بنتی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ کامیڈی کرنا آسان نہیں ہے اور جو بھی کام سلیقے سے کیا جائے اس کے مثبت اور مفید نتائج سامنے ضرور آتے ہیں ۔اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ رواں سال میری دو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہیں ۔ان میں لیڈنگ لیڈی رول کررہی ہوں ۔انھوں نے کہا رام کپور اور گوتم کپور سمیت اس فلم کے سبھی کرداروں نے عمدہ انداز میں پرفارم کرکے اس فلم کی کامیابی کے امکانات روشن بنادیے ہیں ۔فرحان اختر کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ یکم جنوری 1978کو بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع پالکد میں پیدا ہونے والی 35سالہ بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے صرف 16برس کی عمر میں بنگالی اور ہندی فلموں میں کردار نبھاکر فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ۔ 1995کے دوران آنیوالے سٹ کام ’’ہم پانچ ‘‘نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔بطور ماڈل اداکارہ ودیا نے کئی اہم کامیابیاں سمیٹیں ،2000کے دوران کئی ٹی وی کمرشلز اورفیشن شوز میں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔اداکارہ نے کئی میوزک وڈیوز کے لیے بھی پرفارم کیا ۔2003میں بنگالی ڈرامہ ’’بھالو ٹھیکو ‘‘میں کام کرکے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔2005میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پرینیتا ‘‘میں شاندار پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈاپنے نام کرایا ۔2006کے دوران فلم ’’لگے رہو منا بھائی ‘‘کی سلور اسکرین پر دھوم مچائی ،2007میں فلم ’’گرو‘‘ ’’سلام عشق‘‘،’’ایکلاوا ‘‘’’ہائے بے بی ‘‘اور ’’اوم شانتی اوم‘‘ کی۔ 2008کے دوران ’’ہلہ بول ‘‘اور ’’قسمت کنکشن‘‘میں پرفارم کرکے داد وصول کی ۔2009 میں فلم ’’پا‘‘میں جلوے دکھائے۔2010میں فلم ’’عشقیہ‘‘میں عمدہ پرفارمنس پر کئی ایوارڈز بھی جیتے۔ 2011کے دوران 5فلموں میں جلوہ گرہوئیں۔ 2012کے دوران فلم ’’کہانی ‘‘اور فیریری کی سواری ‘‘کی ۔اسی دوران دسمبر 2012میں سدھارتھ کے ساتھ شادی رچالی ۔شادی کے بعد اب اداکارہ ودیا کی رواں سال 2فلمیں ریلیر ہورہی ہیں ،بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور کی طرح ودیا بھی شادی کے بعد میگا پراجیکٹس کررہی ہیں جن کی سلور اسکرین پر بھی دھوم مچنے کی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.