پاک چین راہداری پر موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت قرار دے دی

سلام آباد……….وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مثبت قرار دے دی ہے۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقتصادی راہ داری پر چین 45 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔ موڈیز کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہے۔ اس منصوبے سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور خطے کے ملکوں کی باہمی تجارت بڑھے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے مسائل کے حل میں بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی رکھی ہے جو مقررہ ہدف سے دو درجے بہتر ہے۔

تبصرے بند ہیں.