بجلی کی قیمت میں تین روپے چوبیس پیسے فی یونٹ کمی

حکومت نے بجلی کی قیمت میں تین روپے چوبیس پیسے کمی کر دی۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد: () نیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں تین روپے چوبیس پیسے کی کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ یہ کمی دسمبر دو ہزار چودہ کیلئے کی گئی ہے اور اس کا ریلیف صارفین کو مارچ کے بلوں میں دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.