سیؤل:امریکی سفیر مارک لپرٹ حملے میں زخمی ہوگئے

سیؤل …..جنوبی کوریا میں تعینات امریکی سفیر مارک لپرٹ سیؤل میں حملے کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں امریکی سفیر مارک لپرٹ پر ایک شخص نے اُس وقت حملہ کیا جب وہ ناشتے کی ایک تقریب میں شریک تھے ۔ تیز دھار بلیڈ سے حملے میں امریکی سفیر مارک لپرٹ زخمی ہوگئے ، اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ امریکا نے حملے کو وحشیانہ عمل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.