پاک فوج کے دفاعی اخراجات میں کٹوتی کے رضاکارانہ اقدام کو سراہتا ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں کٹوتی کے اقدام کو سراہا ہے۔۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں پاک فوج کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اپنے دفاعی اخراجات میں کٹوتی کو سراہتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دفاعی اخراجات میں کٹوتی ہماری نازک معاشی صورتحال کی وجہ سے کی، پاک فوج کے اس بے مثال رضاکارانہ اقدام کو سراہتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.