پاک روس کی ”دروزبہ فائیو ”مشقیں تربیلا میں جاری

کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ان مشقوں کا حصہ ،مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی

راولپنڈی ( آن لائن)پاکستان اور روس کی خصوصی فورسز کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 5 تربیلا میں جاری ہے ۔ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ان مشقوں میں پاکستان اور روس کے کمانڈوز انسداد دہشت گردی کی مشقوں میں مصروف ہے اور ساتھ ساتھ ہی سکائی ڈائیونگ کی تیاریوں میں بھی مصروف عمل ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ان مشقوں کا حصہ ہے یہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ پاکستان اورروس کے درمیان درو زبہ کے نام سے یہ ہونے والی یہ پانچویں مشقیں ہیں اس سے قبل دو مشقیں پاکستان اور دو مشقیں روس میں منعقد ہو چکی ہیں ۔دروزبہ کا مقصد دوستی ہے اور ان مشقوں کے ذریعے پاکستان اور روس کے مابین دفاع ،عسکری اور انسد اد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائیگا ۔

تبصرے بند ہیں.