اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے 2020 کی مناسبت سے ڈاکومینٹری ریلیز کر دی۔ ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومینٹری میں بحری شعبے کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس ڈاکومینٹری میں ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومینٹری میں سمندری تحفظ اور سمندری ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دیرپا حکمت عملی پر زور دیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومینٹری میں پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت اور اس سے منسلک معاشی پہلوؤں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی اور قومی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔
تبصرے بند ہیں.