پاک ایران فیری سروس کیلیے آئندہ ہفتے معاہدہ متوقع

اسلام آباد:  پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس چلانے کے لیے آئندہ ہفتے معاہدے کا امکان ہے،اس سلسلے میں پاکستانی وفد ہفتہ کو ایران روانہ ہوگا۔ جمعہ کو پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے وفاقی وزیر پورت اینڈ شپنگ کامران مائیکل سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکریٹری وزارت پورٹ اینڈ شپنگ، وزارت دفاع کے افسران، چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ،چیئرمین گوادر پورٹ سمیت دیگر افسران موجود تھے، ایرانی سفیر نے حکومت ایران کا پیغام پہنچایا اور فیری سروس کو جلد از جلد شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت کی اور پاکستان کو فیری سروس کے انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے ایران کے دورے کی دعوت دی جو وفاقی وزیر نے قبول کرلی اور ہفتہ کو فوری طور پر وفد ایران بھیجنے کا فیصلہ کیا، پاکستانی وفد ایرانی پورٹس کا وزٹ کرے گا اور معاہدے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لے گاتاکہ آئندہ ہفتے حتمی معاہدہ کرکے فیری سروس شروع کی جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.