چیف سلیکٹرکے امیدوارانضمام کئی تنازعات میں الجھ چکے

کراچی:  چیف سلیکٹرکے امیدوار انضمام الحق بڑے بیٹسمین تو تھے تاہم وہ کئی تنازعات میں بھی الجھ چکے، ورلڈ کپ2007کی ناکام مہم کے بعد تحقیقاتی رپورٹ میں انھیں ’’ڈکٹیٹر‘‘ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے پاکستان ٹیم کیلیے کئی کارنامے انجام دیے، ورلڈکپ 1992کی فتح میں بھی ان کا اہم کردار رہا تاہم دوران کیریئر وہ کئی تنازعات میں بھی الجھے، سہارا  کپ 1997 میں میگا فون پر آلو پکارنے والے بھارتی نژاد کینیڈین پر انھوں نے حملہ کر دیا تھا، دورہ انگلینڈ  2006 کے اوول ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیے جانے اور 5 پنالٹی رنز دینے کے بعد وہ ٹیم کو لے کر باہر چلے گئے تھے، تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹیسٹ فورفیٹ قرار دیا گیا، اس وقت کے ٹیم منیجرظہیر عباس اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان تھے، ورلڈ کپ 2007 میں ٹیم کے پہلے راؤنڈ سے اخراج کے بعد باب وولمر تو پراسرار انداز میں اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔

تبصرے بند ہیں.