پھلوں کی برآمدات کیلیے پیک ہاؤسزکے قیام کی منظوری

اسلام آباد:  پھلوں کی  برآمدات کے لیے  4 بڑے شہروں میں پیک ہاؤسز کے قیام کی منطوری دے دی گئی۔

حکام کے مطابق حکومت نے 2 سالہ کولڈ اسٹوریج چین منصوبہ بلوچستان کے لیے  شروع کیاتھا جس کے ثمرات 1سال گزرنے پر ہی آنا شروع ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان ملک کی فروٹ باسکٹ ہے جہاں کی زیادہ تر آبادی کا گزارا فشریز، لائیو اسٹاک، فارمنگ اور پھلوں پر ہے، بلوچستان میں آڑو، آم، چیری، کھجور سمیت دیگر پھلوں اور خشک میوے کی بڑے پیمانے پر پیداوار ہوتی ہے،کولڈ اسٹوریج کے لیے ہائی لیول انرجی چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.