پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے قبل آئی سی سی رینکنگ جاری

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز جیت کر آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔ موجودہ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

دبئی: (آن لائن) پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز جیت کر آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔ موجودہ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا پہلے نمبر پر جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کا دوسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے مصباح الحق دسویں اور یونس خان گیارہویں نمبر پر ہیں۔ بالنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.