پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آج سے آغاز

دبئی ()پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے لیے آج دبئی کے میدان میں اتریں گی ، ریکارڈ کے لحاظ سے کینگروز کا پلڑا بھاری ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیمیں 57 ٹیسٹ میچز میں مدمقابل ہو چکی ہیں جن میں سے 12 میں پاکستانی ٹیم کو کامیابی کا اعزاز حاصل ہوا اور کینگروز نے 28 میں فتح سمیٹی ۔ پاک آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 1956 میں کھیلا گیا جس میں گرین شرٹس نے عبدالحفیظ کاردار کی کپتانی میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ آخری بار دونوں کے درمیان مقابلہ2010 میں انگلینڈ میں ہوا جس میں پاکستان نے 3 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی ۔ آج سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی ٹیم اس شکست کا بدلہ لینے کیلئے بے تاب دکھائی دیتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.