اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 35 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1688 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی ہے، اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک ملک بھر میں ک±ل 595،344 ٹیسٹ اور 28،923 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔آج بروز بدھ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2173 کیسز اور 35 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں پنجاب 1639 کیسز 30 ہلاکتیں، اسلام آباد 295 کیسز 4 ہلاکتیں، بلوچستان 226 کیسز اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، آج پنجاب سے کورونا کے مزید 1639کیسز اور 30 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 29489 اور ہلاکتیں 570 ہوگئی ہیں، صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7469 ہے۔وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 295کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے، پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 3188 ہوگئی ہے جب کہ اموات 34 ہو چکی ہیں، اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 399 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان سے آج کورونا کےمزید 226 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی پورٹل پر کی گئی ہے، صوبائی پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 4740 ہوگئی ہے، بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1733ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں بھی آج کورونا کے مزید 13کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے، حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 284 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ سے منگل کورونا کے مزید 1439 کیسز اور 23 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی، وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31086 ہوگئی ہے جب کہ اموات 526 تک جا پہنچی ہیں، مراد علی شاہ نے بتایا کہ 953 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15538 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں منگل کو مزید 8 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 490 تک جا پہنچی ہے ،صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 412 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 10897 ہوگئی، صوبے میں اب تک 3085 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں منگل کو 41 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 779 ہوگئی ہے، محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 529ہے۔
تبصرے بند ہیں.