پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزیراعظم سے خصوصی فنڈز قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزیراعظم سے ہاکی کے فروغ کے لئے خصوصی فنڈز قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے صدر اختر رسول کا کہنا ہے کہ ہاکی کی بہتری کے لئے اگر وزیراعظم نے استعفیٰ مانگا تو وہ دریغ نہیں کریں گے۔

لاہور: () ہاکی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول کا کہنا تھا کہ وہ ہاکی کے فروغ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا تو وہ عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیں گے۔ اختر رسول کا ماننا ہے کہ ہاکی خصوصی فنڈز کے بغیر نہیں چل سکتی۔ وزیر اعظم ہاکی کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کریں۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ سابق اولمپینز کو چاہیے کہ وہ بلاوجہ تنقید کے بجائے ہاکی کی بہتری کے لئے عملی تعاون کریں تا کہ قومی کھیل واپس اپنا عروج حاصل کر سکے۔

 

تبصرے بند ہیں.