بھارت نے تعلقات بحالی کا ایک اور دروازہ بند کر دیا، پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکا

گرداسپور حملے کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز ایک بار پھر خطرے میں پڑ گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور کرکٹ سیریز ایک ساتھ نہیں ہو سکتی۔

نئی دہلی: ( ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان پر گورداسپور میں پولیس سٹیشن پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے نومبر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی مجوزہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر ماضی کی روش برقرار رکھتے ہوئے سیریز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سیکیورٹی معاملات بہتر نہیں ہو جاتے، اس وقت تک کرکٹ نہیں ہو سکتی۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اگر ہمارے ملک کی سیکیورٹی اور امن متاثر ہوگا تو کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ کھیل ایک مختلف چیز ہے لیکن ہماری اندرونی سیکیورٹی زیادہ اہم ہے۔

واضع رہے کہ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بھارت کو پاکستان سے دو ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستان نے ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات میں پڑوسی ملک کی میزبانی کرنا تھی۔ اس سیریز پر پہلے سے ہی خدشات کے بادل چھائے ہوئے تھے لیکن گورداسپور میں حملے کے بعد ہندوستان نے اس کا الزام پاکستان کے سر دھر کر سیریز کے رہے سہے امکانات بھی ختم کر دیے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.