پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر

الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کر دیا۔ نئی تاریخوں کا اعلان سپریم کورٹ کی آئندہ سماعت کے بعد ہو گا۔

 

اسلام آباد: () الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 28 جولائی کی بجائے 17 اگست کو جاری کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ ابھی تک حلقہ بندیوں کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا اور سیلاب کے باعث ریٹرنگ افسر امداد اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے قواعد میں سقم کے باعث نامزدگی فارم بھی تیار نہیں ہو سکے جس کے باعث انتخابی شیڈول 28 جولائی کو جاری نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت کے بعد ہی سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں دی جائیں گی ۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ارکان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول روکنے کی تجویز دی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.