پاکستان کے کبیر خان افغان کوچ کے عہدے سے مستعفی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کبیر خان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کبیر خان پاکستان کی جانب سے چار ٹیسٹ اور 10 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیل چکے ہیں۔

کابل (ویب ڈیسک) برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کبیر خان نے اس استعفے کی وجہ ذاتی مصروفیت بتائی ہے ، تاہم بتایا جاتا ہے کہ ان کے افغان کرکٹ حکام سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ انہوں نے دوسری دفعہ کوچ کا عہدہ چھوڑا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اگست 2010 میں استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے کوچ رہے ، پھر دسمبر 2011 میں انھوں نے دوبارہ افغانستان کی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری سنبھال لی تھی۔ 40 سالہ کبیرخان کی موجودگی میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں۔ کبیر خان کی کوچنگ میں افغانستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر میں کامیابی حاصل کر کے 2010 کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد افغانستان کی ٹیم بین الاقوامی کرکٹ کا حصہ بن گئی۔ اس دوران اس نے 2012 اور 2014 کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھی حصہ لیا۔ –

تبصرے بند ہیں.