بھارت نے انگلینڈ کو چوتھا ون ڈے ہرا کر فیصلہ کن فتح حاصل کر لی

بھارت نے انگلینڈ کو چوتھا ون ڈے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن فتح اپنے نام کر لی۔

برمنگھم: () سیریز کے چوتھے ون ڈے میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو دو سو سات رنز کا ہدف دیا۔ آل راؤنڈر معین علی سڑسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارتی بولر محمد شامی نے تین وکٹیں گرائیں۔ ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم انڈیا کو ایک سو تیراسی رنز کا ذمہ دارانہ کا اوپننگ سٹینڈ ملا۔ اسٹار بیٹسمین ریحانے 106 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ شیکھر دوھون اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ ان کے ناٹ آؤٹ ستانوے رنز نے بھارت کو مسلسل تیسری فتح دلائی۔ پانچ ستمبر کو سیریز کا آخری ون ڈے کھیلا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.