آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز باولر میگرا بھارت کے کوچ بن گئے –

گلین میگرا بھارت کے آئندہ پانچ سال کے لئے باولنگ کوچ مقررکئے گئے ہیں ، جس کے دوران وہ بھارت کے موجودہ اور نئے آنے والے فاسٹ باولرز کی تربیت کریں گے۔

سڈنی (نیٹ نیوز) گلین میگرا نے آسٹریلیا کی ٹیم کو اپنی شاندار اور نپی تلی باولنگ کی بدولت کئی یادگار کامیابیاں دلائی تھیں۔ چوالیس سالہ میگرا نے اپنے ملک کی طرف سے ٹیسٹ میچوں میں 563 اور 381 ایک روزہ میچوں میں وکٹیں لے رکھی ہیں۔ اس معاہدے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھارتی نوجوانوں کو باولنگ سکھانے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ، اور اس کو اپنے لئے ایک بڑا چیلنج تصور کرتے ہیں۔ بھارت کی ٹیم آج کل انگلینڈ کے دورے پر ہے ، جہاں وہ ایک روزہ میچوں کی سیریز تو جیت گئی ہے ، تا ہم ٹیسٹ میچوں میں اس کو تین ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب وہ آئندہ سال عالمی کپ سے پہلے اس سال کے اواخر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ہے جہاں ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلے گی۔ ایسے میں گلین میگرا کا بطور کوچ ٹیم کے ساتھ ہونا کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.