30 جون 2022کو پاکستان کے ذمے واجب الادا قرض 39ہزار 800 ارب روپے سے بڑھ کر 49ہزار200ارب روپے پر پہنچ گیا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان کے قرضے میں 3 ہزار 764ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق 30جون 2022 تک پاکستان کا مجموعی قرضہ اور واجبات 59 ہزار 690ارب روپے ہیں، ڈالروں میں پاکستان کا قرضہ 204 روپے فی ڈالر کے حساب سے 240 ارب 70کروڑ ڈالر پر پہنچ چکاہے۔
اعداد و شمارکے مطابق 326 ارب روپے کے اضافہ شدہ قرضے میں 2ہزار428ارب روپے پرائمری خسارہ، 3ہزار 182ارب روپے سود اور 490ارب روپے کیش اور 3ہزار764ارب روپے کرنسی کی قدر میں کمی شامل ہے۔
تبصرے بند ہیں.