روپےکے مقابلے میں ڈالر مزید ایک روپے 70 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 74 پیسے سستا ہو کر 223 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے

آج بروز بدھ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 223 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر 16 روپے 71 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں 1950 ارب روپے کی کمی آئے گی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 227 روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.