پاکستان کے ساتھ تجارت تسلی بخش نہیں،ارجنٹائن

کراچی:  ارجنٹائن کے سفیر روڈولفو جے مارٹن سراویا نے باہمی تجارت بڑھانے کیلیے مشترکہ طور پر نمائشوں کے انعقاد اورتجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے پر انھوں نے کہاکہ پاکستان اورارجنٹائن کے درمیان باہمی تجارت کاموجودہ حجم تسلی بخش نہیں لیکن اس میں وسعت کی گنجائش موجود ہے، ارجنٹائن کی نئی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھرکیلیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں، اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی تاجربرادری کو مختلف شعبوں میں تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ارجنٹائن کے تاجروں کو بھی اپنی منصوعات پاکستان میں فروخت کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا چاہیے۔

انہوں نے چند پرکشش شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میںپاکستان ارجنٹائن کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ بھی کیا جا سکتا ہے، ارجنٹائن مختلف ممالک کو سیلو بیگز انتہائی سستے فراہم کر رہا ہے جو خشک اجناس بمشول چینی،مکئی، اناج،گندم اور چاول وغیرہ کو 2 سال کی مدت تک محفوظ رکھتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.