پی ایس ایل؛ پشاور اور کوئٹہ میں آج گھمسان کارن پڑے گا

دبئی: پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آج گھمسان کا رن پڑے گا، ابتدائی مرحلے کی دونوں نمایاں ٹیمیں پہلے کوالیفائنگ فائنل میں برتری کی جنگ لڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، پہلے کوالیفائنگ فائنل میں 2 نمایاں ٹیمیں پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزآمنے سامنے ہوں گی، فاتح سائیڈ فیصلہ کن معرکے میں رسائی پا لے گی جب کہ ناکام ٹیم کوایک اورموقع ملے گا، ہفتے کواسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگزکے درمیان دوسرا کوالیفائنگ فائنل ہونا ہے۔

تبصرے بند ہیں.