ترکی میں مسلسل دوسرے روز فوجی قافلے پر حملہ، 7 افراد ہلاک

استنبول: ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی قافلے کے قریب دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی علاقے دیار بکر میں فوجی قافلے کے قریب دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم دیار بکر علیحدگی پسند کرد باغیوں کا مظبوط ترین گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز انقرہ میں ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے ترک وزیراعظم احمد اوغلو نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، انقرہ میں فوجی بسوں کو نشانہ بنانے میں شامی کرد ملیشیا اور علیحدگی پسند پی کے کے کے اہلکار ملوث ہیں جب کہ 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کردوں کے ٹھکانے پر بمباری کی۔

تبصرے بند ہیں.