Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان کی چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ کی شدید مذمت

دفتر خارجہ نے افغان حکام سے چمن کی شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں، سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے، لہذا افغان حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔دفتر خارجہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لئے رابطے میں ہیں کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔

تبصرے بند ہیں.