پاکستان کی تمام جماعتیں مذاکرات سے پر امن حل نکالیں : امریکا ، برطانیہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام جماعتوں کو مذاکرات سے مسائل حل کرنا چاہیئں جب کہ برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے موجودہ سیاسی تناؤکا پرامن حل نکالیں۔

لندن۔واشنگٹن ( امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نائب ترجمان محکمہ خارجہ میری ہارف کا کہنا تھا امریکا پاکستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے تمام جماعتوں پر تشدد سے گریز کرنے اور قانون پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔ میری ہارف نےامید ظاہر کی کہ تمام جماعتیں مل جل کر اختلافات ختم کریں گی تاکہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو۔ ادھر برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمہوری ادارے سیاسی تنازعات کوحل کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی تمام جماعتیں متحد ہوکرکام کریں گی۔ وزیرخارجہ ہیمنڈ نے کہا برطانیہ جمہوری پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.