محمد عرفان سری لنکا کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بائولر محمد عرفان کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے طویل القامت فاسٹ بائولر محمد عرفان کو سری لنکا کے خلاف قومی ون ڈے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے کل بدھ کو سری لنکا روانہ ہونگے۔ فاسٹ بائولر محمد عرفان پچھلے برس متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ انجری سے نجات کے بعد محمد عرفان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز اور ٹرینرز کی زیر نگرانی فٹنس پر بھرپور کام کیا اور پھر بائولنگ بھی شروع کر دی اب وہ فٹ ہیں۔ سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر قومی سلیکشن کمیٹی نے محمد عرفان کو تین وے ڈے میچز کی سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیا ہے اور وہ 23 اگست سے شروع ہونیوالی سیریز میں ایک بار پھر ان ایکشن دکھائی دیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.